محبت تم سے ہی

Education posted on 2/15/2021 8:32:20 PM by Sana , Likes: , Comments: 0, Views: 816

محبت تم سے ہی
سردی کی سرد راتیں اپنی ٹھنڈ کے ساتھ سب کو بے قرار رکھتی ہیں اداس لوگوں پر اداسی طاری کر کے اور عاشقوں پر اپنا عشق حاوی کر کے مجھے بھی عشق ہوا ہے ہر رنگ بے وجہ پرکشش ہونے کا احساس دیتا ہے زیر لب بے وجہ گفتگو پر مسکرا دینا نہر کا اب اپنی دھن میں بہتا ہوا معلوم ہوتا ہے وہ آب و تاب کے جلوہ فروزں سا شخص جس کی محبت میں میں ہر طرح کے خوف و ہراس سے بے فکر رہتی ہو جس کی دسترس میں سائے کے ساتھ مجھے تپش بھی سکون دیت

محبت تم سے ہی

ازقلم : فاریہ علی🥀

 

سردی کی سرد راتیں اپنی ٹھنڈ  کے ساتھ سب کو بے قرار رکھتی ہیں اداس لوگوں پر اداسی طاری کر کے اور عاشقوں پر اپنا عشق حاوی کر کے مجھے بھی عشق ہوا ہے ہر رنگ بے وجہ پرکشش ہونے کا احساس دیتا ہے زیر لب بے وجہ گفتگو پر مسکرا دینا نہر کا اب اپنی دھن میں بہتا ہوا معلوم ہوتا ہے وہ آب و تاب کے جلوہ فروزں سا شخص جس کی محبت میں میں ہر طرح کے خوف و ہراس سے بے فکر رہتی ہو  جس کی دسترس میں سائے کے ساتھ  مجھے تپش بھی سکون دیتی ہے جس شخص کا ہر ہر روپ مجھے کمال لگتا ہے میرا خیال سے مردوں کو اتنا پرکشش نہیں ہونا چاہیے اتنا زیب دیدہ نہیں ہونا چاہیے میری نگاہوں کا کمال ہے جو وہ مجھے ہر روپ میں پر وقار لگتا ہے ہاں!وہ ایسا شخص نہیں ہے جو ہر لڑکی کو دیکھتے ہی اپنا دل کی ہتھیلی پر رکھ دے نہ ہی ایسا کہ کسی سے گفتگو کرے تو بے معنی معلوم ہو لہجہ ایسا پروقار اور روبدار کے کوئی بھی اس کے لہجے کے زیر اثر ہو جائے غصے میں آواز روبدار بالکل اس کی شایان شان کے مطابق محبت سے جب بولے تو مجھے سیدھا دل میں اترتا ہوا معلوم ہوتا ہے باہوں کے حراسے مضبوط گرفت کی ڈھال محسوس ہوتے ہیں یہ میری زندگی کا وہ واحد شخص ہے جو دل کے دریچوں پر مہر محرم لگا کر میری زندگی میں پرخلوص طریقے سے داخل ہوا میری زندگی کا واحد مرد جو میری اکلوتی محبت کا وارث ہے خوشبو ایسی تو سیدھا سانسوں کے ذریعے وجود میں بستی ہوئی معلوم ہوتی ہے جو مجھے تعریف کرنے پر مجبور کر دیتی ہے جس خوشبو کے آگے مجھے پھولوں کی خوشبو مدھم محسوس ہوتی ہے محبت محبوب احساس وجود کیا ہوتا ہے تمہاری شمولیت سے اس احساس کی دہلیز کو پار کیا وہ شخص شہ رگ کی مانند معلوم ہوتا ہے اس کے ہونے سے سانس چلتی محسوس ہوتی ہیں میرے اندازے گفتگو سے یوں معلوم ہو رہا ہوگا کہ میں اس شخص کو بےحد چاہتی ہوں ہاں یہ حقیقت ہے مگر ہماری محبت کو مزید بڑھانے والی لڑائی ہوئی ہے اور وہ مجھے سامنے بیٹھے تحریر کرتا دیکھ کر کئی بار مسکرا کر بول چکے ہیں بس کرو مجھے مارنے کے ارادے ہیں  ہاں! یا لوگوں کو یہ بتانے کے کہ وہ شخص مجھ سے بچھڑ رہا ہے ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں تو بس اظہار محبت کر رہی تھی جس کو وہ محسوس کرتے ہیں میرے ہر احساس کے سانچے میں فقط ایک ہی شخص محرم کے روپ میں بسا ہوا ہے اب میں مزید لکھنے کا فیصلہ ترک کر دیتی ہوں یہ نہ ہو ان کی ناراضگی مزید بڑھ جائے لبوں پر پھیلی مسکراہٹ غائب ہونے سے پہلے مجھے ان کو دوبارہ اپنے الفاظ کے زیر اثر لینا ہے خیر میں چلتی ہوں اور آپ کی زندگی میں بھی ہوتے ہیں ایسے لوگ بس محبت توجہ وقت اور عزت مانگتے ہیں محبت عزت وقت توجہ دینے کا اختیار آپ کے پاس ہے چاہے تو محبت سے زندگی کو مزید حسین بنا لے 

شکریہ♥️♥️


تعارف : فاریہ علی

 سفر زندگی آسان نہیں ہے لوگوں کے دیے ہوئے دکھ درد تکلیف حد سے تجاوز کر جائے تو انوکھی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور پھر اختیار آپ کے پاس ہیں اس کو طاقت بنا لیں اور پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر لوگوں کے سامنے امٹ کرائیں یا پھر آپ  ہتھیار ڈال دے زندگی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں میرا نام فاریہ علی ہے 2002میں سیال  راجپوت گھرانے میں آنکھ کھولی قدر مطلق کا احسان کے اسلامی گھر آنے میں اس روح ازل کو بھیجا لکھنے کا شوق تو شروع سے ہی تھا کچھ کرم اپنوں نے اور لوگوں نے کیا کہ اس نے باقاعدگی سے ایک صورت اختیار کرلی 2017 سے لکھنے کا آغاز کیا بس صحیح انسان کی تلاش تھی جو میرے ہنر کو پہچان کر اس چیز کو عملی جامہ پہنائے.


Like: