خط

Education posted on 3/13/2021 1:03:37 PM by Abrahim , Likes: , Comments: 0, Views: 593

خط
مجھے میری جان سے پیارے ابو اور اس دنیا کے بیسٹ ابو کیسے ہیں آپ ؟ اور کیا مصروفیات ہیں آج کل؟ کون سی کتاب زیر مطالعہ ہے میرے ابو کی ؟ پتہ ہے ابو آپ کی ساری کتب اب میں پڑھتی ہوں کچھ سمجھ آجاتیں ہیں اور کچھ سمجھنے سے قاصر ہوں ۔ ابو ایک بات پوچھوں!

۔۔۔  ۔۔۔  خط ۔۔۔۔  ۔۔۔۔

پیارے ابو 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

مجھے میری جان سے پیارے ابو اور اس دنیا کے بیسٹ ابو کیسے ہیں آپ ؟ اور کیا مصروفیات ہیں آج کل؟ کون سی کتاب زیر مطالعہ ہے میرے ابو کی ؟ پتہ ہے ابو آپ کی ساری کتب اب میں پڑھتی ہوں کچھ سمجھ آجاتیں ہیں اور کچھ سمجھنے سے قاصر ہوں ۔ ابو ایک بات پوچھوں!

کہاں چلے گئے ہیں آپ ؟ مجھے آپ کے بغیر کچھ بھی اچھا نہیں لگتا!  آپ واپس آ جائے نا پلیز ابو کیوں اپنا گھر چھوڑ دوسرے کے گھر پناہ گزین ہوئے ؟ کوئی ایسا کرتا ہے کیا؟ مانا کہ آپ امی سے خفا ہیں مگر یہ تو کوئی بات نا ہوئی کہ گھر ہی چھوڑ دیا!  امی آپ سے شرمندہ ہیں وہ آپ سے  آئے روز پیسوں کا مطالبہ جو کرتی رہتی تھی!  مگر پیارے ابو آپ کے سوا کس سے مانگتی ؟ گڑیا کی سکول فیس تھی,  چھوٹے کے نئے شوز لانے تھے اور امی اور میری تو خیر ہے ہم تو سوکھی روٹی کھا کر بھی گزارا کر لیں گے آپ ناراض مت ہو ابو,  واپس آجائیں پلیز سب بچے اپنے اپنے ابو, امی کے ساتھ مل جل کے رہتے ہیں سوائے ہمارے!  امی بھی کہہ رہی تھی تمہارے ابو ایک دفعہ گھر واپس آگئے تو پھر کبھی جیب خرچ,  گھر خرچ نہیں مانگوں گی ابو آپ کو پتہ ہے میں سلائی کڑھائی سیکھ رہی ہوں جلد ہی ایک بڑی مشہور درزن بن جاؤنگی اور خوب پیسے کما کر اپنے ابو کا علاج کرواؤں گی ابو جی ٹی بی غربت کی وجہ سے ہوئی نا!  ناقص غذا,  گندے ماحول کی وجہ سے ۔ میں اپنے ابو کو اچھے سے گھر میں لے کر جاؤنگی اور مزے مزے کے پھل کھلاؤنگی ابو امی باہر گئی ہوئی ہیں لوگوں کے گھر کام کرنے اور چھوٹے بہن بھائی پرائیویٹ سکول سے گورنمنٹ سکول میں داخل ہو گئے ہیں وہاں فیس تو ہے ہی نہیں اچھی بات یہ بھی ہے کہ کتابیں اور یونیفارم بھی ملتا ہے ابو میں زیادہ تر گھر ہی رہتی ہوں آپ کو تو پتہ ہے نا!  مجھے زیادہ لوگوں سے میل جول پسند نہیں میری اپنی زندگی ہے اور میں اس زندگی میں ہجوم کی بجائے تنہا رہنا پسند کرتی ہوں آپ سنائیے آپ کیسے ہیں؟ دیار غیر میں دل لگ گیا آپ کا ؟ میری,  امی کی, چھوٹے بھائی اور نھنی اسوہ کی زیادہ یاد تو نہیں آتی ؟ ہم سب تو آپ کو بہت یاد کرتے ہیں کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جس دن گھر میں آپ کا زکر نہ ہو چھوٹی اسوہ,  بلاول تو دعا میں اکثر کہتے ہیں "اللہ پاک ہمارے ابو کو بھی چائے پلانا!  یحنی پلانا,  ان کے دوست بن جانا انہیں اکیلا مت چھوڑنا,  ان کی حفاظت کرنا! آپ کو تو پتہ ہے نا ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اللہ حافظ ابو اپنا خیال رکھیے گا میں پھر سے خط لکھونگی خط کا جواب ضرور دینا ۔امی کے آنے کا وقت ہو گیا ہے میں ہانڈی کا مصالحہ بھون لوں ۔۔۔

آپ کی پیاری بیٹی شانزے 

مورخہ 26 جنوری 2021

بروز منگل 

 

خط نویس شیباحنیف  گوجرانوالہ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔      ختم شد   ۔۔۔۔۔۔


Like: