چائے اور تمہاری یادوں سے محبت

Education posted on 4/19/2021 2:28:51 PM by Faria Ali , Likes: , Comments: 0, Views: 792

چائے اور تمہاری یادوں سے محبت
مدھم سی ٹھنڈی رات ایسے میں گہرا اندھیرا جو ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لے مگر قلب کو اداس کرنے والی اشیاء بھلا کب منتظر ہوتی ہیں اجالے کی دیکھو ذرا اندھیری رات میں چائے کے مگ

چائے اور تمہاری یادوں سے محبت

ازقلم فاریہ علی

مدھم سی ٹھنڈی رات ایسے میں گہرا اندھیرا جو ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لے مگر قلب کو اداس کرنے والی اشیاء بھلا کب منتظر ہوتی ہیں اجالے کی دیکھو ذرا اندھیری رات میں چائے کے مگ کے ساتھ چھت پر کھڑے ہو کے نہر کے آب کو خاموشی سے بہتا ہوا دیکھنا رات کے اندھیرے میں بے شمار شجر جو ساکن کھڑے ہو ایسا لگتا ہے جیسے کسی خوشگوار ہوا کے انتظار میں ہے نہر کنارے تنہا لڑکا اداسی کی حالت میں پرجوش ہوکر کچھ اداس ریدھم چھیڑ دے تو ہر شے کو مزید اداس بنا دیتا ہے تو قلب ایک انجام سی راہ کی جانب نظر گھماتا ہے کہ نہ جانے کون سی راہ سے تم لوٹ آؤ اس اداس کھڑی بنت حوا کو خوش کر جاؤ نجانے کب یہ اندھیری راتیں ختم ہو نہ جانے کون سی گھڑی یہ شجر بھی گھوم کے خوشگوار ہوا کا پیغام دیں نہ جانے کب یہ چاند چاند مہتاب بن کر جلوہ فیروز ہو اپنی چاندنی سے ہر چیز کو روشن کر دے میرا نہیں خیال کہ چاند تنہا ہوا ہے بے شمار ستاروں میں چودھویں کے چاند کو کبھی دیکھا ہے اپنی چاندنی کے ساتھ کس قدر عاشقانہ طبیعت رکھتا ہے تنہا ہونا تو اشرف المخلوقات کی صفت ہے وہ صفت جو اس نے اپنے لیے خود پیدا کی ہے ورنہ خدا تو شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہے میری تحریرات میں اب تمہارا عکس صاف نظر آتا ہے چھپانے سے جو چھپ نہ سکے وہ شیاء ہو تم میں چائے کے مگ کے ساتھ نہ جانے کون سی وادیوں میں اتر جاتی ہو جہاں ہر چیز تمہارا عکس بنا دیتی ہے لہذا معلوم ہوا چائے کے اندر وہ تمام ہنر ہیں جو کسی اور چیز میں نہیں یہ انسان کو خود سے ہمکلام ہونے پر مجبور کر دیتی ہے خود سے خود کو ملاتی ہے تمہارا تصور ایک اچھے انداز میں میرے سامنے پیش کرتی ہے ہر ردھم ساز کو اداسی کی دھن سے ہٹا کر میٹھے سر میں تبدیل کر دیتی ہے تنہائی دور کرکے ماحول کو خوشگوار بنا دیتی ہے رات کے اندھیرے میں ہر چیز کو محسوس کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں بادلوں کو بارش کے قطروں کو ٹھنڈی ہوا کو وجود سے منسلک کر کے آزادی کا احساس دلاتی ہے بدلتے موسم اور لوگوں کے ساتھ پیغام دیتی ہے ہر چیز تبدیل ہو سکتی ہے سوائے چائے کی رنگت کے خوشبو ذائقہ اور لذت کے اگر میں ہر چیز کو مختصر کر دو تو میری چائے کے ساتھ تم وابستہ ہو میری ہر میری یاد تم سے وابستہ ہے نصرت چائے کالی لمبی سڑک اور ایسے میں تمہارا ساتھ میری کل کائنات ہے مجھے چائے کے ساتھ ساتھ تمہاری یادوں سے محبت ہے.


Like: