تحریر : کاپی

تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : علشبہ رحمانی (alishbarehmani)
درجہ بندی:

کاپی, کاپی. کاپی

 

کاپی

از قلم علشبہ رحمانی

کاپی کو سادہ الفاظ میں نقل کرنا کہتے ہیں....

ہم سب کاپی کے معاملے میں بچپن سے پیچیدگی کا شکار ہیں..

کوئی انسان ایسا نہیں جو ہمیں ٹھیک معنوں میں سمجھا سکے اس بارے میں...

 ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ نقل کرنا بہت بری بات ہے ..ہمیں نقل نہیں کرنی چاہیے....

اور دوسری طرف ہمیں اپنے والدین سے یہ سننا پڑتا تھا کہ فلاں بن فلاں اتنا لائق ہے...اس میں فلاں ہنر ہے...اتنا سلجھا ہوا ہے..وغیرہ وغیرہ....

سو تمھیں بھی اس کی طرح بننا چاہیے....

اور ہم بچے بیچارے..عقل کے مارے...دونوں چیزوں میں الجھ کر رہ جاتے تھے کہ نقل کریں یا نہ کریں....

یقینا سب لوگ بچپن میں یہی سوچتے ہوں گے..

ہمیں دونوں چیزوں کا فرق بالکل بھی سمجھایا نہیں گیا اور آج بھی نہیں سمجھایا جاتا....

میں بھی ایسا ہی تجربہ کرچکی ہوں..

ایک بچے کے طور پر میں نے کبھی بھی ان دونوں چیزوں کو سمجھنے کی رتی برابر بھی کوشش نہیں کی تھی...اور نہ ہی کسی نے سمجھانے کی کوشش کی...

جب بھی کوئی پڑھائی میں نقل کرنے سے منع کرتا..منع ہوجاتی تھی...خود کبھی نقل نہیں کرتی تھی لیکن حساسیت کی ماری دوستوں کی معصوم شکلیں دیکھ کر ان کو نقل ضرور کرواتی تھی...اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ میری دوستی کے لیے ضروری امر ہے..پھر جیسے ہی تھوڑی بڑی ہوئی تو تنہائی جیسی خوبصورت چیز میں سوچ بچار کے بعد سمجھ آئی کہ میں بہت غلط کرتی تھی...

اور میرے والدین نے مجھے جب بھی کسی فلاں بن/بنت فلاں کے جیسا بننے کو کہا..میں اس کی طرح بننے کی کوشش کرتی تھی...میں کبھی کچھ اور کبھی کچھ اور ہی بن جاتی....سب کچھ بناوٹی سا محسوس ہوتا تھا....

وقت نے مجھے یہ بھی باور کروایا کہ میرا یہ فعل بھی بالکل غلط تھا...

میرا ماننا ہے کہ ہر انسان کو اللہ تعالی نے منفرد خصوصیات سے نوازا ہے..

 ہرکسی میں ایک جیسی خصوصیت نہیں ہوتی..ہر ایک منفرد صلاحیت و خصوصیت کا حامل ہے....

کسی کو کاپی کرنے کے چکر میں اپنی ان منفرد خصوصیات سے بالکل  بھی بےخبر نہ رہیں...

کاپی کرنے کے بجائے اگر ہم اپنے ان خصوصیات کو تلاش کر کے کام میں لائیں تو کیا پتہ ہم ان لوگوں سے بہتر ہوجائیں جن کو ہم اب تک کاپی کرتے آئے تھے...

میں یہ نہیں کہتی کہ کسی کی بالکل بھی نقل مت کریں....

لوگوں کی عبادت سے اور اخلاق سے متاثر ہوکر ان کی نقل کرنا ایک الگ چیز ہے....

ایسا ہمارے آباء و اجداد بھی کرتے آئے ہیں...

لیکن اس سب میں ہمیں اپنے آپ کو بھی زندہ رکھنا چاہیے...

جو آپ ہیں ویسے ہی رہیں....آپ بہتر ہیں...خوامخواہ دوسروں کو کاپی نہ کریں

 اپنی صلاحیتوں کو کام میں لائیں....اور کامیابی کے لیے کوشاں رہیں


تعارف : علشبہ رحمانی

میرا نام حافظہ علشبہ رحمانی ہے ...میں ناول نگار ہوں..اور اکثر اوقات تحاریر بھی لکھتی ہوں...میں نے آج سے ڈیڑھ سال قبل لکھنا شروع کیا تھا....میں مختلف موضوعات پر ناول  لکھ چکی ہوں....

متعلقہ اشاعت


تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں