تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : علشبہ رحمانی (alishbarehmani)
درجہ بندی:
کہہ دیجئے
از قلم ✍علشبہ رحمانی
زندگی ملتی ہے ایک بار...لیکن ہم یہ ساری کی ساری اپنے خیالات،جذبات ،پسند اور ناپسند خود تک محدود رکھ کر گزار دیتے ہیں اور یونہی ابدی نیند سوجاتے ہیں.....
آخر ایسا کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ہمیں؟؟..کچھ بھی نہیں نا....تو ہم کیوں یہ سب کر کے خود کی زندگی کا مزہ خراب کریں؟؟....زندگی ایک بار ہی ملنی ہے تو اسے کھل کر جیئں.....
بعض اوقات جذبات و احساسات اس قدر بھاری ہوتے ہیں کہ ہم ان کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے اور ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں....خود کو بلاوجہ اذیت اور ذہنی پریشانی دیتے ہیں....خود بھی پریشان حال رہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو بھی کرتے ہیں....
لیکن آخر کیوں؟
میری مانیے...
کچھ پسند ہے؟؟....کہہ دیجئے..
کسی کو یاد کر رہے ہیں؟؟...کہہ دیجئے..
کچھ ناپسند ہے؟؟..کہہ دیجئے...
کسی سے ملنا چاہتے ہیں؟؟..کہہ دیجئے...
کسی سے محبت کرتے ہیں؟؟..کہہ دیجئے...
کسی سے بات کرنی ہے؟؟؟کہہ دیجئے....
کسی کا ساتھ چاہتے ہیں؟؟کہہ دیجئے....
جو ،جو بھی دل میں ہے ...کہہ دیجئے....
لیکن ایک بات کا خیال ہمیشہ رکھیے کہ کہیں آپ کے کہنے سے کسی کو تکلیف نہ ہو.....کسی کو تکلیف پہنچا کر حاصل کی گئی خوشی بھلا کس کام کی؟؟...
حسن اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہیے جو بھی کہنا ہے...
اگر آپ کے جذبات سچے ہوئے تو ان شاءاللہ آپ کو وہ سب ملے گا جو آپ چاہتے ہیں..
یونہی دل میں باتیں چھپا لینے سے کچھ نہیں ملنے والا....
کہہ دیجئے اور دل کا بوجھ ہلکا کیجئے....
اور جو چاہتے ہیں پالیجئے....😊
تعارف : علشبہ رحمانی میرا نام حافظہ علشبہ رحمانی ہے ...میں ناول نگار ہوں..اور اکثر اوقات تحاریر بھی لکھتی ہوں...میں نے آج سے ڈیڑھ سال قبل لکھنا شروع کیا تھا....میں مختلف موضوعات پر ناول لکھ چکی ہوں.... |