تحریر : خود اعتمادی

تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : علشبہ رحمانی (alishbarehmani)
درجہ بندی:

خود  اعتمادی, خود  اعتمادی. خود  اعتمادی

خود  اعتمادی

از قلم علشبہ رحمانی

دنیا کیا سوچے گی؟؟کوئی کیا کہے گا؟؟کیا میں ٹھیک کر رہا ہوں/کر رہی ہوں؟؟..وغیرہ وغیرہ..ایسے فقرے ہیں جو انسان کی خوداعتمادی کو تہس نہس کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں.....

میرا تعلق ایسے معاشرے سے ہے جہاں خدا کی اور خود کی خوشنودی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی خوشنودی بھی حاصل کرنی پڑتی ہے....جبکہ یہ سراسر غلط ہے...

میرا ماننا ہے کہ انسان کا خود پر اتنا اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ اگلے انسان کو یہ باور کروا سکے کہ میں جو کررہا ہوں بالکل ٹھیک کررہا ہوں...اور میں جیسا ہوں بالکل ٹھیک ہوں....

بھئی کوئی کون ہوتا ہے ہمیں سمجھانے والا کہ بھائی یہ کام کرو بہتر رہے گا....جب اللہ نے انسان کو خیر و شر میں فرق کرنے کی صلاحیت دی ہے تو انسان اس کا استعمال کرے بھلا....کیوں لوگوں کے سہارے بیٹھا رہتا ہے...اور لوگوں کے بارے میں سوچتا ہے....اپنے ضمیر کو کام میں لائے..

 میرا ماننا ہے کہ خود اعتماد انسان کسی دوسرے شخص کی خود اعتمادی کو ٹھیس نہیں پہنچاتا....دوسروں میں نکتہ چینی وہی شخص کرتا ہے جو خود اپنی ذات پر اعتماد نہ رکھتا ہو .....نفسیات بھی یہی کہتی ہے......

جب انسان خود کو یہ سمجھالے کہ وہ کچھ بھی کرسکتا ہے ...تو وہ سب کچھ کر گزرتا ہے...کیونکہ اس کا خود پر کا اعتماد ہوتا ہے.....

قسمت بھی اسی کا ساتھ دیتی ہے جو اپنا ساتھ دیتا ہے....

تو میری مانیے!!...اپنی سنیے !!..دوسروں کو کہنے دیں جو بھی وہ کہتے ہیں!!...لوگوں کی باتوں پر اپنی سماعت کے دروازے بند کردیں....آپ بہت پرسکون ہوجائیں گے...اور کامیاب بھی رہیں گے...!!کسی خوف کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں!!

 میں اتنی تو قابل نہیں کہ خود کی مثال دوں...لیکن بس اتنا کہنا چاہوں کہ میں روزانہ لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنے اس خوف کے ساتھ بھی نمٹتی ہوں جو کہتا ہے کہ تم کچھ نہیں کرسکتی....

میں اپنے اس خوف کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی....جو ،جو میں کرنا چاہتی تھی اور جو ،جو مجھے مناسب لگا، میں نے کیا....بہت سی ٹھوکریں بھی کھائیں....بہت روئی بھی...لیکن خوداعتمادی کا دامن تھامے میں نے بہت کچھ پایا اور  کامیابیاں بھی حاصل کیں...لوگوں کے لیے بےشک وہ بڑی نہ ہوں لیکن میرے لیے وہ بہت معنی رکھتی ہیں......

جب میں نے لکھاری بننے کا سوچا تو میرا کافی لوگوں نے مذاق اڑایا...کہ بھلا تم کیا لکھو گی...گپیں لکھو گی کیا؟؟...سچ بتاءوں تو مجھے کبھی برا نہیں لگا یہ باتیں سن کر...کیونکہ میں جانتی ہوں کہ تنقید وہی کرتا ہے جو خود کچھ نہیں کرسکتا...اسی لیے میں  بھی ان کی باتوں کو ہوا میں اڑا دیتی ہوں....اور اپنے جذبات لکھتی ہوں....

میں سو فیصد گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ اگر کوئی خود پر مکمل اعتماد کر کے کوئی کام شروع کرے تو وہ ہرحال میں کامیاب ہوتا ہے......

تاریخ ایسی کہانیوں اور قصوں سے بھری پڑی ہے....

 "بس خود پر اعتماد رکھیں....محنت کریں..کامیابی آپ کے قدم دھو دھو کر پیے گی"✌🏻


تعارف : علشبہ رحمانی

میرا نام حافظہ علشبہ رحمانی ہے ...میں ناول نگار ہوں..اور اکثر اوقات تحاریر بھی لکھتی ہوں...میں نے آج سے ڈیڑھ سال قبل لکھنا شروع کیا تھا....میں مختلف موضوعات پر ناول  لکھ چکی ہوں....

متعلقہ اشاعت


تحریر

تحریر

تحریر

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں