تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : علشبہ رحمانی (alishbarehmani)
درجہ بندی:
تنہائی
از قلم ✍علشبہ رحمانی
تنہائی یعنی اکیلا پن....
تنہائی میں گزارے ہوئے لمحے اپنا ہی مزہ رکھتے ہیں....میری اس بات سے کچھ لوگ اتفاق کریں گے اور کچھ لوگ نہیں....
تنہائی میں ہمیں نہ ہی کوئی روکنے والا ہوتا ہے، نہ ٹوکنے والا،ہم اپنی مرضی سے کچھ بھی کر سکتے ہیں....
میں تنہائی کو بہت انجوائے کرتی ہوں..مجھے اکیلے رہنا بہت پسند ہے...اس طرح میں خود کے ساتھ کچھ وقت گزار لیتی ہوں...کچھ دیر سوچ بھی لیتی ہوں....
کہہ لیں کہ تنہا رہنا میرا مشغلہ ہے....
میں تنہائی میں گنگناتی(گاتی) ہوں...خود سے باتیں کرتی ہوں...
نفسیات کی رو سے دیکھا جائے تو تنہائی بہت ہی خطرناک چیز ہے..
کہا جاتا ہے کہ جو ایک بار تنہائی کا عادی ہوجائے وہ تنہائی کو بہت انجوائے کرتا ہے اور دنیا جہاں سے غافل ہوجاتا ہے....
میرا دل ہر بات مان لیتا ہے ماسوائے اس کے....میں اپنے دل کی سنتی ہوں...
میں تنہائی کو خطرناک مان ہی نہیں سکتی...سب کچھ انسان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور کیا نہیں....
ایسی بھی بات نہیں کہ تنہائی پسند ہوکر میں دنیا سے کنارہ کرچکی ہوں...ہرگز، ہرگز نہیں...میں تمام کام کرکے پھر ہی تنہائی اختیار کرتی ہوں....
میری ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ میں کہیں ایسی جگہ چلی جاءوں جہاں کوئی بھی نہ ہو....قدرتی مناظر کے ساتھ تنہائی...میں تو سوچ کر ہی دیوانی ہوجاتی ہوں.....
تنہائی، سر سبز پہاڑ، کھلا صاف آسمان، ہلکی ٹھنڈی ہوا ،خاموشی ،آسمان پر چمکتا چاند اور اس کے رفیق ستارے.....ہائے....!!
اور میں بھی...😅
یا..
ساحل سمندر،ڈھلتی شام ،ڈھلتے سورج کی لال روشنی ،سمندر کا صاف شفاف پانی ،لہروں کی آوازیں ،مہکتی ہوا ،تنہائی اور میں....ہائے!!
کہا جاتا ہے کہ تنہائی انسان کو وحشی بنا دیتی ہے....
لیکن جہاں اتنے مزے مزے کے قدرتی مناظر ہوں...وہاں کوئی کیسے وحشی ہوسکتا ہے؟؟...
کچھ پل خود کے لیے بھی نکالنے چاہیے....مراقبہ کرنا چاہیے....اپنے مسائل کو کچھ دیر کے لیے بھول جانا چاہیے اور خود کی ذات سے لطف اندوز ہونا چاہیے....
تنہائی کو خطرناک اور اچھا ہم خود بناتے ہیں....
بیچاری تنہائی کا کیا قصور....؟؟
اللہ تعالی نے انسان کو عقل سلیم عطا کی ہے...بس انسان کو اس کا استعمال کرنا چاہیے...
تعارف : علشبہ رحمانی میرا نام حافظہ علشبہ رحمانی ہے ...میں ناول نگار ہوں..اور اکثر اوقات تحاریر بھی لکھتی ہوں...میں نے آج سے ڈیڑھ سال قبل لکھنا شروع کیا تھا....میں مختلف موضوعات پر ناول لکھ چکی ہوں.... |