تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : علشبہ رحمانی (alishbarehmani)
درجہ بندی:
وقت خود کو دہراتا ہے
از قلم ✍علشبہ رحمانی
چیزوں کا دہرایا جانا قدرت کا اصول ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اٹل حقیقت ہے جسے کوئی بھی ٹال نہیں سکتا....
کچھ لوگ اسے مکافات عمل کے نام سے بھی جانتے ہیں...
میرے نزدیک یہ چیز بہت اہمیت رکھتی ہے.....
اس کی عام مثال یہ ہے کہ ..ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں...یکطرفہ محبت میں....ہم دن رات اپنے محبوب کے خیالوں میں ڈوبے رہتے ہیں....لیکن اپنے جذبات کو سب سے چھپائے رکھتے ہیں یہ سوچ کرکے کوئی کیا سوچے گا....مگر ایک دن یہ جذبات اتنا زور پکڑ لیتے ہیں کہ ہم اپنی محبت کے ہاتھوں مجبور اپنے محبوب سے بات کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہیں....
اور نتیجہ ہمیشہ کی طرح مایوس کن ہی نکلتا ہے..جو ہم پر گراں گزرتا ہے اور ہم اسے اپنی توہین سمجھ کر اپنے دل میں ایک آگ سی جمع کر لیتے ہیں.....یہ بھی قدرت کا ہی اصول ہے....
اور پھر وہ وقت آتا ہے جب کوئی ہماری محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے...بالکل اسی طرح جس طرح کبھی ہم کسی کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے...اور ہمیں اس کی خبر تک نہیں ہوتی....
وقت اپنے آپ کو دہراتا ہے اور اب کی بار کسی کی دل شکنی کرنے والے ہم ہوتے ہیں....اور ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا ......
انسان خطا کا پتلا ہونے کے ساتھ خود غرض بھی ہے...
کسی کے جذبات سے اسے کچھ سروکار نہیں ہوتا.....کوئی بھاڑ میں جائے یا کہیں بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑتا......اسے صرف اپنی فکر ہوتی ہے....
انسان خود غرضی کا مظاہرہ کرتے کرتے یہ تک بھول جاتا ہے کہ وقت خود کو دہراتا ہے.....
اور اپنے دل میں لگی آگ سے دوسروں کو بھسم کرنے پر تلا رہتا ہے....
پھر وقت خود کو دہراتا ہے اور انسان ایک دن اسی آگ سے بھسم ہوکر رہ جاتا ہے جو اس نے کسی کے دل میں لگائی تھی.....
میرا اس چیز پر پورا بھروسہ ہے....
"بے شک وقت خود کو دہراتا ہے"
تعارف : علشبہ رحمانی میرا نام حافظہ علشبہ رحمانی ہے ...میں ناول نگار ہوں..اور اکثر اوقات تحاریر بھی لکھتی ہوں...میں نے آج سے ڈیڑھ سال قبل لکھنا شروع کیا تھا....میں مختلف موضوعات پر ناول لکھ چکی ہوں.... |