تحریر : شادی خانہ آبادی

تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : فاریہ علی (Fariya)
درجہ بندی:

شادی خانہ آبادی, شادی خانہ آبادی. شادی خانہ آبادی

 

شادی خانہ آبادی😂

ازقلم فاریہ علی ♥️

کبھی پیمانہ و رخ بدل کر دیکھیں تو بہت کچھ بدل جاتا ہے سوچ نظریہ تصور اور کبھی کبھی تو زندگی بھی جیسے میری بدل گئی  آپ لوگ بتائیں کیا حال ہے میں تو ٹھیک ہوں زبردست آپ کے بھائی کی زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اپنی جوب ہے صبح صبح جا کر بس اے سی میں بیٹھنا اور بس پھر صبح صبح 6 بجے اٹھ کر چائے بناتا ہوں اور سوچتا ہوں سوئے ہوئے شخص کو کیا اٹھانا بس اپنے لئے چائے بناتا ہوں میں سوچتا ہوں ایک بیگم کو بھی بنا دو پھر بیگم کی بھی ایک کپ چائے بناتا ہوں چاۓ تو آپ کے بھائی کو بس اپنے ہی ہاتھ کی پسند ہے  جب میں ٹرے میں رکھ کر چائے بیگم کے سامنے رکھتا ہوں تو بولتا ہوں ہاں بھائی سنا کیسی بنی ہے چاۓ اور وہ مسکرا کر بولتی ہے آپ کا تو کوئی جواب ہی نہیں پھر بس ناشتہ وغیرہ بنایا نکل گئے اپنے آفس پھر چار بجے جب میں واپس آتا ہوں ارے پہلے ہی بتایا چائے اپ  کے بھائی کو اپنی ہاتھ کی پسند ہے اور کھانا میں جو بنا لو وہی بنتا ہے ارے آپ کے بھائی کی مرضی چلتی ہے گھر میں میری مرضی کے بغیر تو کھانا تک نہیں بنتا جب کھانا بنا کے حضور اعلی بیگم جان عزیز بولو یا وبال جان خیر جب اس کے سامنے کھانا پیش کرتا ہوں تو بولتا ہوں اب بتا ذائقہ ہے کہ نہیں وہ بھی مسکرا کر صرف اتنا ہی بولتی ہے آپ جیسے ہاتھ کا ذائقہ تو کہیں نہیں ہے ارے بچپن سے شوق سے کھانا بنانے کا جو پچپن تک جا رہا ہے پتہ ہے آپ کا بھائی ٹھہرا مصروف شخص جب رات کو فارغ ہوتا ہوں کوئی کام نہیں ہوتا تو بیگم  سے بضد ہو کر کہتا ہوں رات کے برتن تو میں ہی دھونگا وہ ٹھری  فرمابردار ایک دفعہ بھی منع نہیں کرتی پتا ہے اتنی فرمانبردار ہے جب میں رات کو تھک ہار کر لیتا ہوں تو ایک گلاس پانی لا کر دیتی ہے میرا تو جاب شادی شدہ زندگی کا تجربہ بہت خوشگوار گزر رہا ہے  آپ بتائیں آپ کا کیا حال ہے

متعلقہ اشاعت


تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں