تحریر : اللہ پر توکل

تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : کومل سلطان خان (komalsultankhan)
درجہ بندی:

اللہ پر توکل, اللہ پر توکل. اللہ پر توکل

اللہ پر توکل

کومل سلطان خان✍

انسان بہت جلد مایوس ہوجاتا ہر طرف سے ناامید ہوجاتاہے---

 اور اسکو لگتاہے اب کچھ اس کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا تب اچانک سے اس کے سامنے ایک قرآن کی آیت آتی ہے جس کو دیکھ کے فورا دل سے آواز آتی ہے 

ہاں ہاں ان شاء اللہ اگر میرے اللہ نے چاہا تو جلدی ہی ایسا ہوگا میرا اللہ تو ہمیں سب سے زیادہ جانتے بے شک انہیں ہی تو پتا کس کو کب کیا چیز عطا کرنی ہے...پھر دل میں سکون اترتا ہے جب ہم دل سے کہہ دیتے ہے بے شک اللہ آپ ہمیں ایسے روتا ہوا بے چین اور مایوس نہیں دیکھ سکتے آپ تو اپنے بندے سے بہت پیار کرتے اللہ مجھے یقین ہے آپ مجھے بہتر نہیں بلکہ بہترین عطا کرے گے ان شاء اللہ

ہم سبھی کی زندگی میں کوئی نہ کوئی پریشانی ہے۔کوئی ایسا دکھ ضرور ہے کہ جو مسلسل اندر چٹکیاں لیتا رہتا ہے۔ مکمل سکون تو جنت میں ہی ملے گا! تو پھر ایسا کیا کریں کہ پریشانیوں کے باوجود ڈیپریشن نہ ہو، مایوسی دل و دماغ پر اپنا گھیرا تنگ نہ کرے؟

توّکل!

اللہ پر مکمل توکل۔

توکل یہ نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھے رہیں، اور جب کوئی یاددہانی کروائے تو کہیں "اللہ مالک ہے۔" توکل یہ ہے کہ ممکنہ طور پر جو دنیاوی اسباب استعمال کر سکیں، کریں۔ پھر دعا کی قبولیت کے اوقات میں ڈھیر ڈھیر دعا کریں، اور اسکے بعد بال اللہ تعالیٰ‌ کے کورٹ میں پھینک دیں۔ اپنے کندھوں سے گٹھڑی اتار کے اللہ کے حوالے کر دیں۔ اور پھر جو بھی فیصلہ وہ کرے، اسے قبول کریں۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ اکثر یا تو صرف اسباب اپناتے ہیں اور دعا پر زور نہیں دیتے، یا پھر کوشش کئے بغیر خالی خولی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔

ڈیپریشن اور توکل کے context میں میری پسندیدہ دعا سورۃ التوبہ کی آخری آیت ہے:

حسبی اللہ، لا الہ الا ھو، علیہ توکلت و ھو رب العرش العظیم

کافی ہے مجھے اللہ! نہیں معبود سوائے اسکے، اسی پر میرا توکل ہے، اور وہ رب ہے عرش عظیم کا

جب دل سے آپ ایک بار کہہ دیتے ہیں ناں کہ کافی ہے مجھے اللہ، ہاں! مجھے اللہ کافی ہے تو روح کے اندر تک سکون تحلیل ہو جاتا ہے۔ پھر آپ کہتے ہیں کہ جو اتنے عظیم عرش کا رب ہے، جس نے پوری کائنات سنبھال رکھی، اس عظیم ذات پر میرا بھروسا ہے۔ جب سب سے زبردست.، سب سے بہترین وکیل آپکی پشت پر ہے تو پریشان کیوں ہوں ؟ (یاد رہے کہ توکل اور وکیل کے root words ایک ہی ہیں)

ایک اور دعا جس سے بہت سکون آتا ہے وہ ہےالحمد للہ علی کل حال۔ دل سے ایک بار آپ کہہ دیں کہ اللہ تعالی! ہر حال میں، ہر۔ حال۔ میں تیرا شکر ہے۔ دیکھیں کیسے سکون آ جائے گا۔

صرف رب کو نہ بتائیں کہ میری پریشانی بہت بڑی ہے، پریشانی کو بھی اچھی طرح سمجھا دیں کہ میرا رب کتنا عظیم ہے۔ اللہ تعالی اپنی رحمت کے صدقے ہم سب کے مسائل اور پریشانیاں دور کرے۔

اللَّهُمَّ آمیـــــــــــــن یا رب العــــــــالمین

متعلقہ اشاعت


تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں