تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : کومل سلطان خان (komalsultankhan)
درجہ بندی:
دسمبر
کومل سلطان خان
ہر دسمبر جنم دن! پر میں اتنی خوش کیوں ہوتی۔۔!
کیوں کہ!!
"میری زندگی کا خاص الخاص مہینہ..! ہے یہ" اس مہینے میں بہت خوش ہوتی ہوں۔۔چاہے میری زندگی میں کیسے بھی حالات کیوں نہ ہوں۔
23دسمبر!! خاص طور پر میں اس دن بہت خوش رہتی ہوں۔۔
کیونکہ! یہ میرے لیے وہ واحد دن ہے۔جسے میں پورے یقین سے اپنا کہہ سکتی ہوں۔❤️
جو ہر حال میں میرے ساتھ رہتا ہے۔مجھے خوشیاں دیتا ہے۔
اپنائیت کا احساس دیتا ہے۔
سکون سے بھرا لمحہ دیتا ہے۔
جسے میں جی کر ایک بار پھر سے زندہ ہو جاتی ہوں۔جیسے ابھی ابھی میرا جنم ہوا ہو
پرستان کی پریاں جنت کی ملائکہ ہاتھوں میں انمول پھولوں کی پتیاں لے کر آتی ہیں
اور مجھ پہ برسا کے کہتی ہیں
سالگرہ مبارک ہو کوملی..!!
ایسے ہی کہنے کو تو آج میری سالگرہ تھی۔ مطلب آج میں 24 سال کی ہو چکی ہوں 24 سال میری زندگی کا وہ دورانیہ ہے،
جس میں بہت ساری خوشیاں اور بہت سارے غم میرے اثاثے میں آئے ہیں۔بہت سارے نئے لوگوں کی شناسائی نصیب بنی جو بہت چاہنے والے ثابت ہوئے۔ اور چارہ گری کرنے میں ہماتن گوش رہتے ہیں،ساتھ ہی ساتھ کُچھ ایسے لوگوں کو کهونا بهی بخت میں لکها گیا جن کا ازالہ شائد ممکن ہی نا ہو،
اب یہ ہے حالتِ احوال کہ اک یاد سے ہم
شام ہوتی ہے تو بس رُوٹھ لیا کرتے ہیں🖤
سال 2018 سے سال2020 وہ دورانیہ ہے جس میں شعور نے اضطراب پیدا کیا،زندگی میں خوش رہنے کے لئے بہت زیادہ ہمت نہیں بلکہ بہت زیادہ بے حِسی چاہئے،نظامِ قدرت ہے گزرنے والے گزرتے رہتے ہیں
اور نئے لوگ ان کی جگہ آ جاتے ہیں، کیوں کہ کہتے ہیں نہ جانا ہوتا ہے آنے والے کو!
لیکن کُچھ لوگ انسان کی زندگی میں کسی خلا سے کم نہیں ہوتے۔ جو خلا ان کے جانے کے بعد بهی شائد پوری نہیں ہو پاتی۔۔۔۔ مگر انسان بہانے سے ہی سہی مگر زندگی گزارنے کی اداکاری سیکھ ہی لیتا ہے۔۔۔۔
کہتے ہیں نہ کہ انسان جذبات کے معاملے میں ہمیشہ ادهوری باتیں کرتا ہے جو شائد کبهی مکمل نہیں ہو پاتیں۔۔۔جانے والوں پر صد افسوس اور آنے والوں کو میرا خداوند غیور نا مانگی ہوئی خوشیوں سے بهی نوازے
کتابِ زیست کا ایک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا , اک عذاب ختم ہوا
کومل سلطان خان کو آج ۲۳ دسمبر ۲۰۲۰ کو پاک پبلشرز کی جانب سے سالگرہ مبارک ہو-
اللہ پاک آپکو ایسے ہی ہمارے درمیان اردو ادب میں قایم و دایم رکھے۔ آمین
تعارف : کومل سلطان خان
میرا نام کومل سلطان خان ہے۔ میرا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
23دسمبر کی ٹھٹھرتی اور منجمند کر دینے والی رات کو ہمیں دنیا میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ قدر مطلق کا احسان کے اسلامی گھر آنے میں اس روح ازل کو بھیجا۔
اسی حساب سے ہمارا اسٹار جدی ہے یعنی جدی پشتی ہے۔اسٹار پر یقین تو نہیں ہے لیکن ایسے پڑھنا کافی لطف دے جاتا ہے۔
اور جہاں تک بات ہے لکھنے کی
تو لکھنے کا شوق تو شروع سے ہی تھا کچھ کرم اپنوں نے کیا کچھ اور لوگوں نے کیا کہ اس نے باقاعدگی سے ایک صورت اختیار کرلی 2017 سے لکھنے کا آغاز کیا بس صحیح انسان کی تلاش تھی جو میرے ہنر کو پہچان کر اس چیز کو عملی جامہ پہنائے.
عمومی تحریریں پہلے بھی لکھی تھیں مگر کہانی کی شکل میں پہلی بار لکھنے کی کوشش کی تھی اور وہ بھی کچھ خاص لوگوں کے اصرار پر جن کی میں تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں اور اپنی اس جیت کو انھیں کی نام معنون کرتی ہوں کہ وہی اس کے اصلی حق دار ہیں