تاریخ شائع 04-06-2021, تصنیف کردہ : کومل سلطان خان (komalsultankhan)
درجہ بندی:
کیوں کے میں ایسی ہی ہوں
از قلم✍ کومل سلطان خان
میں ستاروں کو دیکھ رہی ہوں۔۔ستارے مجھے۔۔۔ صبح ہونے سے ڈر لگ رہا ہے۔۔
میں ستاروں کو دیکھ رہی ہوں۔۔ستارے مجھے۔۔۔ صبح ہونے سے ڈر لگ رہا ہے۔۔ یہ جو اتنے پیار سے تک رہے ہیں یہ بھی چلے جائیں گے یار۔۔۔ اور مجھے چھوڑ کے جانے والے بغیر کسی خاص وجہ کے چلے جاتے ہیں۔۔اور مڑ کے نہیں لوٹتے میری طرف۔۔۔ میرے لاکھ جتن انکی موجودگی برقرار رکھنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو انکی وہ چاہت قائم نہیں رکھ پاتے۔۔۔
یعنی کل جب یہ ستارے آئیں گے۔۔تو مجھے اس چاہ سے نہیں دیکھیں گے۔۔ بس چمکیں گے اور چلے جائیں گے۔۔۔۔۔
ایسے ہی کبھی کبھی کسی کی بہت ہی دل دکھا دینے والی بات پر بھیگی آنکھوں سی مسکرا دیتی ہوں میں ,
کسی کا فریب جان کر بھی خاموش رہتی ہوں میں ,
بددعا نہیں دیتی میں ,
جب لگے کے کوئی مروت میں جھیل رہا ہے
تو دور ہو جاتی ہوں میں,
جسے چاہوں ٹوٹ کر چاہتی ہوں
مگر اظہار نہیں کرتی میں,
مانا بہت نادان ہوں بہت بےوقوف ہوں
مگر کبھی کسی کا دل میری وجہ سے نا دکھے
ہمیشہ یہی کوشش کرتی ہوں میں,
اگر کسی کی تکلیف کا باعث بنوں
تو خود بھی رو دیتی ہوں میں,
محبت کرتی ہوں
مگر اپنی انا سربلند رکھتی ہوں میں,
زندگی جتنے مرضی دکھ درد دے
اک جھوٹی مسکراہٹ سجاے رکھتی ہوں میں,
سراب کے پیچھے نہیں بھاگتی
اپنی قدر جانتی ہوں میں,
انمول ہوں,نایاب ہوں یہ مانتی ہوں میں ۔
🖤 🥀
تعارف : کومل سلطان خان مجھ کو پانا ہے تو مجھ میں اتر کر دیکھ یوں کنارے سے سمندر نہیں دیکھا جاتا میرا نام کومل سلطان خان ہے۔ میرا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ 23دسمبر کی ٹھٹھرتی اور منجمند کر دینے والی رات کو ہمیں دنیا میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ قدر مطلق کا احسان کے اسلامی گھر آنے میں اس روح ازل کو بھیجا۔ اسی حساب سے ہمارا اسٹار جدی ہے یعنی جدی پشتی ہے۔اسٹار پر یقین تو نہیں ہے لیکن ایسے پڑھنا کافی لطف دے جاتا ہے۔ اور جہاں تک بات ہے لکھنے کی تو لکھنے کا شوق تو شروع سے ہی تھا کچھ کرم اپنوں نے کیا کچھ اور لوگوں نے کیا کہ اس نے باقاعدگی سے ایک صورت اختیار کرلی 2017 سے لکھنے کا آغاز کیا بس صحیح انسان کی تلاش تھی جو میرے ہنر کو پہچان کر اس چیز کو عملی جامہ پہنائے. عمومی تحریریں پہلے بھی لکھی تھیں مگر کہانی کی شکل میں پہلی بار لکھنے کی کوشش کی تھی اور وہ بھی کچھ خاص لوگوں کے اصرار پر جن کی میں تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں اور اپنی اس جیت کو انھیں کی نام معنون کرتی ہوں کہ وہی اس کے اصلی حق دار ہیں |