تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : کومل سلطان خان (komalsultankhan)
درجہ بندی:
"وقت کی اُڑان"
از قلم کومل سلطان خان
حسرت کچھ اور، وقتِ التجا کچھ اور کون جی پاتا ہے اپنے مطابق زندگی یہاں جب بھی کسی اجنبی شخص کو مجھ سے لگاؤ ہوتا ہے بات چیت کرتے چند دنوں بعد مجھ سے کہتا کہ چھوڑنا مت یار تمہارا ساتھ مجھے اچھا لگنے لگا گیا ہے تب میں دل ہی دل میں بہت زیادہ مسکراتی ہوں کیونکہ میں جانتی ہوں آج کل وقت گزاری ہے یہاں ٹائم پاس کے لئے بات کی جاتی ہے اپنا وقت گزارنے کے لئے ساتھ چاہتے ہیں لوگ ایک دن وقت گزر جائے گا کچھ دن بعد دل بھر جائے گا پھر وقت گزاری کے لیے کوئی اور مل جائیگا اور مجھے اس اجنبی کی عادت ہو جاۓگی۔ کسی کی عادت ہو جانا کسی اذیت سے کم تھوڑی نا ہوتا ہے خود تو آگے بڑھ جاتے ہے لوگ اپنی زندگی میں لیکن جس کے ساتھ وقت گزارہ ہوتا ہے وہ انسان وہیں بیچ راستے میں تڑپتا رہتا ہے جی نہیں پاتا اور پھر آخر تھک ہار کے چپ ہو جاتا ہے بلکل خاموش خود کو کسی دوسرے سے اذیت یا تکلیف میں ڈالنے سے اچھا ہے انسان کو اپنی عادت ہو اپنے آپ کو دیکھیں خود کو وقت دے نہ کہ اس شخص کو جس نے کل آپ کے ساتھ نہیں ہونا توقعات لگانا چھوڑ دیں توقعات ہمیشہ دکھ ہی پہنچاتیں ہیں.
تعارف : کومل سلطان خان
میرا نام کومل سلطان خان ہے۔ میرا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
23دسمبر کی ٹھٹھرتی اور منجمند کر دینے والی رات کو ہمیں دنیا میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ قدر مطلق کا احسان کے اسلامی گھر آنے میں اس روح ازل کو بھیجا۔
اسی حساب سے ہمارا اسٹار جدی ہے یعنی جدی پشتی ہے۔اسٹار پر یقین تو نہیں ہے لیکن ایسے پڑھنا کافی لطف دے جاتا ہے۔
اور جہاں تک بات ہے لکھنے کی
تو لکھنے کا شوق تو شروع سے ہی تھا کچھ کرم اپنوں نے کیا کچھ اور لوگوں نے کیا کہ اس نے باقاعدگی سے ایک صورت اختیار کرلی 2017 سے لکھنے کا آغاز کیا بس صحیح انسان کی تلاش تھی جو میرے ہنر کو پہچان کر اس چیز کو عملی جامہ پہنائے.
عمومی تحریریں پہلے بھی لکھی تھیں مگر کہانی کی شکل میں پہلی بار لکھنے کی کوشش کی تھی اور وہ بھی کچھ خاص لوگوں کے اصرار پر جن کی میں تہہ دل سے مشکور و ممنوں ہوں اور اپنی اس جیت کو انھیں کی نام معنون کرتی ہوں کہ وہی اس کے اصلی حق دار ہیں