تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : صبااختر (Saba456)
درجہ بندی:
🌹 حق حقدار تک🌹
مصنفہ : صبا اختر 🌸
اسلام علیکم
حق حقدار تک ان الفاظ کے مطلب سے آپ سب لوگ بخوبی واقف ہوں گے ۔ اس کا مطلب ہے کہ جو چیز جس انسان کے حق کی ہے تو اسی تک پہنچائ جائے لیکن کیسے🤔
آج کے اس جدید دور کا سب سے بڑا مسئلہ یہ بن چکا ہے کہ آپ لوگ اگر با ہر ساتھ والی گلی تک بھی جاتے ہیں تو آپ کو بہت سے بھکاری ملیں گے ایسا ہی ہے؟🤔
جی ہاں ایسے ہی ہے چھوٹے چھوٹے بچوں سے لے کر اچھے بھلے نوجوان سڑکوں پر بے شرمی سے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں جو خود کما کر کھا سکتے ہیں 😐 خود داری ختم ہو گئ ہے ہمارے معاشرے سے ۔۔😔
اور کچھ جان بوجھ کر اپاہج ہونے کا ناٹک کر کے خو کو مظلوم قرار دیتے ہیں تو ایسی نازک صورتحال میں ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ کیا یہ حق صیح حقدار تک ہی پہنچا ہے؟😶
اس نازک صورتحال میں ایک بات یاد رکھیں کہ ایک ایسا بھکاری جو صیح معنوں میں حقدار ہوگا اس کی نشاندہی یہ ہو گی کہ وہ خوددار ہو گا اور خود داری کا مظاہرہ کرے گا ۔ چلیں آپ کو ایک خودداری کی مثال دیتی ہوں اپنی زندگی سے ۔۔
👇🏻👇🏻👇🏻
میں نے ایک چھوٹا سا بچہ دیکھا اس کے والد ایک مزدور ہیں لیکن خوددار ہیں ایک دن وہ بچہ میں نے دیکھا رو رہا تھا میں نے بلایا تو کہتا آپ مجھ سے یہ انڈا لے لیں اور مجھے کچھ پیسے دے دیں میری والدہ نے مجھے دکان سے چینی لینے کے لیے بھیجھا ہے میں نے اس کہا بچے آپ یہ پیسے لے لو اور انڈا بھی لے جاؤ میرے کام کا نہیں بچے آپ کے کام آئے گا تو وہ بچہ کہتا نہیں اگر آپ نے انڈا نہیں لینا تو میں پیسے نہیں لے سکتا میں اس بچے کی خود داری پہ حیران ہوئ 🥺 یہ ہے وہ خود داری جس کے اظہار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اصل حقدار ہے ☺
حق کو حقدار تک پہنچانے کے لیے ہمارے معاشرے میں بہت سی سکیمز چل رہی ہیں جو یہ دعوہ کرتے ہیں بڑی بڑی باتیں کر کے کہ ہم لوگ غریبوں کی مدد کریں گے، حقدار تک اس کا حق پہنچائیں گے، اور سب کی مدد کریں گے لیکن حقیقت اس سے بہت الٹ ہے آئیے اسی حقیقت کے ایک صفحے سے آپ کو آگاہ کرتی چلوں ۔👇🏻🌸
چلییے آپ کو ایک مثال کے زریعے اپنی بات سمجھاتی ہوں 🙂
آج کل بہت سے پروگرام چل رہے ہیں جس سے آپ سب واقف ہیں یقینی طور پر۔۔ تو آپ سب جانتے ہیں کہ یہ پروگرام لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کے علاوہ یہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہے کہ ہم مدد کرتے ہیں. تو آپ لوگ مجھے یہ بتائیں وہ غریب لوگ جن کے پاس ایک وقت کی روٹی کے لیے پیسے نہیں وہ لوگ ان کے پروگرام کے مہنگے مہنگے ٹکٹس خرید کر وہاں کیسے پہنچ سکتے ہیں ؟🤔😐
اور اگر وہ لوگ جیسے تیسے ، قرض لے کر وہاں پہنچ ہی جاتے ہیں تو اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ان کا کسی بھی گیم میں نام آ جائے گا اور ان کی مدد ہو جائے گی 😔 ۔۔ یہ سب ایک ناٹک ہے لوگوں کی مدد کرنے کا، یہ سب صرف خود کی earnings بڑھا رہے ہیں اور دعوہ کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کی مدد کریں گے 🤔🥺 اگر مدد کرنا چاہتے ہیں تو یوں لوگوں کو دکھا دکھا کر ،کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ ضرورت مند کے پاس خود جائیں اور ان کی مدد کریں اور وہی بھول جائیں کہ میں نے کسی کی مدد کی☺
خدارا صیح معنوں میں حق حقدار تک پہنچائیں 🙏🏻
یہ تو تھی ایک چھوٹی سی مثال ۔ آپ سب لوگ جانتے ہوں گے رمضان المبارک کے پاک مہینے میں بھی ایسی بہت سی سکیمز ملتی ہیں جو لوگوں کو سکرین پہ بلا کر ان کے دکھ درد سن کر ان کی مدد کرتے ہیں
I just want to say its a wrong way 😕
حق حقدار تک ایسے پہنچائیں کہ اگر آپ اپنے دائیں ہاتھ سے کسی کو کچھ دیتے ہیں تو اس قدر خاموشی سے دیں کہ آپ کہ بائیں ہاتھ تک کو خبر نہ ہو 😇
ان کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں 💯