تاریخ شائع 03-06-2021, تصنیف کردہ : صبااختر (Saba456)
درجہ بندی:
کوشش کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا
ازقلم🖊️:صبااختر 🌸
اسلام علیکم
کسی بھی نئے کام کا آغاز ہمیشہ کوشش سے ہوتا ہے اگر آپ میں بار بار شکست کے بعد بھی ہر بار کوشش کرنے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے تو اک نہ اک دن کامیابی آپ کہ قدم چومے گی اور آپ کی کوشش رائگاں نہیں جائے گی ☺️
وقتی طور پر بظاہر جو کام ہمیں مشکل نظر آتے ہیں ان میں معمولی سے کوشش سے ہی کامیاب ہوا جا سکتا ہے۔
زندگی کے کسی بھی شعبے میں زرا سی کوشش رنگ لے آتی ہے ۔
میں اپنی زندگی سے آپ کو اس بارے میں کچھ آگاہ کرتی چلوں ۔
میں جب میٹرک کی طالبعلم تھی تب کی بات ہے یہ۔میں جس سکول میں میٹرک میں ایڈمیشن لیا تو تب ان دنوں میں اس سکول میں سائنس مضامین نہیں پڑھائے جاتے تھے کیونکہ وہاں سائنس کا سٹاف نہیں تھا۔ خیر میں نے نہم کلاس میں آرٹس مضامین کے ساتھ ایڈمیشن لے لیا اور نہم کلاس کے امتحانات بھی ہو گئے اور ہماری دہم کلاس سٹارٹ ہو گئ ۔اور بد قسمتی کی بات یہ کہ جیسے ہی ہماری نہم کلاس مکمل ہوئ تو اس کے اگلے سال ہی سکول میں سائنس مضامین کے سٹاف کی بھرتی ہوگئ اور ہماری دہم کلاس شروع ہو گئ۔ خیر مجھے سائنس مضامین پڑھنے کا شوق تو تھا لیکن اب جو قدرت کو منظور۔
جب ہم دہم کلاس کا آغاز کر چکے اور نئ نہم کلاس کو بھی شروع ہوئے کوئ لگ بھگ چھ ماہ گزر گئے تو تب ہماری نہم کلاس کا رزلٹ کا اعلان ہوا جیسا کہ آپ سب جانتے کہ چھ ماہ بعد رزلٹ آتا ہے تو جب رزلٹ انؤانس ہوا تو میری فرسٹ پوزیشن تھی اب ہوا کچھ یوں کہ میری جو پہلی اساتذہ تھیں وہ کہنے لگی صباتمہیں سائنس مضامین پڑھنے چاہیے تھے اب بھی کوشش کرو اگر تمہارا نہم میں داخلہ ہوتا ہے تو لے لو اب میں تو وہ جسے صرف بہانہ چاہیے تھا۔
خیر جب میں گھر آئ تو سب گھر والوں کو بتایا کہ ٹیچرز ایسے کہہ رہی ہیں اور میں نے زد پکڑ لی کہ جو بھی ہو میں نے نہم کلاس میں داخلہ لینا ہے سب کا یہ کہنہ تھا کہ چھ ماہ گزر چکے ہیں ان کی کلاس کو شروع ہوئے ان کا تو کورس لگ بھگ مکمل ہونے والا ہوگا تو میں اپنی زد پر قائم رہی اور کہا کہ میں خود سارا کورس مکمل کر لوں گی تو میرے اسرار کرنے پر مجھے نہم کلاس میں داخلہ دلوا دیا جس کا کورس تقریبا سارا مکمل تھا بس کچھ ہی اسباق رہتے تھے اور امتحانات بھی ہونے والے تھے ۔میں نے اپنے زہن میں یہ بات بٹھا لی کہ کچھ بھی ہو کوشش کرنی ہے میں نے ان دنوں اپنے دن رات ایک کر کے اپنے سارے کورس مکمل کیے اور مضامین کی تیاری بھی کی اور جب میری اس کلاس کے امتحانات کو گئے تو چھ ماہ بعد نتائج کا اعلان ہو اس دن میری خوشی کا کوئ عالم نہیں تھا کیونکہ میں نے جو بات ٹھانی تھی وہ میں نے کر دکھائ کہ کوشش کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا ☺️ اس کلاس کی جو لڑکیاں پوزیشن ہولڈرز تھیں میرا رزلٹ ان سے بھی اچھا تھا اور میری کلاس میں فرسٹ پوزیشن تھی وہ بھی صرف چھ ماہ کہ دورانیہ میں الحمدللہ☺️
پس
🌸کوشش کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا🌸
🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸