تاریخ شائع 07-02-2022, تصنیف کردہ : شیخ ہابیل (SheikhHabeel)
درجہ بندی:
کرکٹ کھیل ہے دیوانوں کا
ازقلم: شیخ ہابیل
کرکٹ آج سے تقریباً 800 سال پہلے ایجاد ہوا لیکن جدید طرز کی کرکٹ کا پہلا مقابلہ 1864 ٕ میں کھیلا گیا اور دھیرےدھیرے یہ ایک عالمی کھیل بن گیا. سچ کہوں تو کرکٹ ایک بیماری کی طرح ہر انسان میں سرایت کرگیا ہے. بڑے تو بڑے بچے بھی کرکٹ کے حد سے زیادہ دیوانے ہوچکے ہیں.
لوگ کرکٹ کے اتنے دیوانے ہوچکے ہیں کہ ہر ملک نے اپنی ”لیگ“ ایجاد کرلی. جیسے: پاکستان میں ”پی ایس ایل“ کھیلا جاتا ہے، آسٹریلیا میں ”بی بی ایل“، اور بنگلہ دیش میں ”بی پی ایل“ کھیلا جاتا ہے، اور بھی کٸ ملکوں میں اِس طرح کی لیگ کھیلی جاتی ہیں. کٸ لوگ تو کرکٹ کھیلنے سے زیادہ کرکٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں. اگر آج کچھ نوجوان TV پر کرکٹ میچ دیکھ رہے ہوں اور اُن میں ایک بھی بزرگ بیٹھ جاۓ تو جب تک میچ ختم نہیں ہوجاتا وہ اپنے دور کے کرکٹ کھلاڑیوں کے قصے سناتے رہتے ہیں. کرکٹ کے دیوانےپن کا یہ عالم ہے کہ کہ نماز پڑھتے وقت بھی ہمارے ذہن میں کرکٹ میچ ہی چل رہا ہوتا ہے اور ہم یہی سوچ رہے ہوتے ہیں کہ نہ جانے میری فیورٹ ٹیم کا کتنا اسکور ہوا ہوگا. کچھ کاروباری حضرات تو کرکٹ کے دیوانےپن میں بہت آگے نکل چکے ہیں اتنا آگے نکل گۓ ہیں کہ اگر میچ کے دوران اُن کے پاس کوٸ گاہک آجاۓ تو وہ اُن کو بھی نظرانداز کردیتے ہیں.
جب کوٸ کرکٹ ٹیم میچ ہار جاتی ہے تو کم سےکم دو دن تک تو اُس میچ پر تبصرہ ضرور کیا جاتا ہے، کہ اگر فلاں بیٹسمین تھوڑی اچھی بیٹنگ کرلیتا یا فلاں بولر تھوڑی اچھی بولنگ کرلیتا تو یہ ٹیم ضرور میچ جیت جاتی. کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جو ٹیم ٹاس جیتی وہ میچ جیتی، مطلب کہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی میچ کی ہار جیت کا فیصلہ کردیتے ہیں. میں سوچتا ہوں کہ کرکٹ کے ایجاد ہونے سے پہلے لوگ آخر کس طرح تفریح کرتے ہوںگے.
کرکٹ ایک کھیل کے ساتھ ساتھ ”میریج بیورو“ کا کام بھی سرانجام دیتا ہے، آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے کرکٹرز کو کرکٹ کھیلتے ہوۓ بیرونِ ملک میں اپنی جیون ساتھی مل گٸ، اور تو اور تماشائيوں میں بھی بہت سے لوگوں کو اُن کے جیون ساتھی ملے ہیں.
ایک دفعہ میں ناٸ کے پاس گیا اور اُسے اپنے بالوں کی سیٹنگ کرنے کو کہا اُس وقت ناٸ کی دکان میں TV پر پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ لگا ہوا تھا اور ناٸ کا سارا دھیان اُس میچ کی طرف تھا اور اسی وجہ سے اُس نے میری ایک قلم اڑادی مجھے بہت غصہ آیا لیکن میں کیا کرسکتا تھا جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا تھا، اور ایک قلم کے بغیر میں میں بہت عجیب لگتا اس وجہ سے مجھے مجبوراً اپنا سر گنجا کروانا پڑا.
کرکٹ ایک بہترین کھیل ہے اور اِس پر جتنا لکھا جاۓ کم ہے. لوگ اِس کھیل کے انتہا کے دیوانے ہیں، شاید اِسی لیے کہا جاتا ہے کہ:
”کرکٹ کھیل ہے دیوانوں کا“