تحریر : پاکستان کیا ہے؟

تاریخ شائع 14-08-2021, تصنیف کردہ : شیخ ہابیل (SheikhHabeel)
درجہ بندی:

Pakistan kya hey?, پاکستان کیا ہے؟. پاکستان کیا ہے؟

پاکستان کیا ہے؟

ازقلم :شیخ ہابیل

سالوں سے ہم یہی سمجھتے آرہے ہیں کہ پاکستان ایک ملک کا نام ہے اور اس جھنڈے کا نام ہے جس کا رنگ ہرا اور سفید ہے اور جس پر چاند، تارا بنا ہوا ہے۔ لیکن، حقیقت میں پاکستان اُس گھر کا نام ہے جس میں ہم رہ رہے ہیں، پاکستان اُس سڑک کا نام ہے جس پر ہم چل رہے ہیں، پاکستان اُس زمین کا نام ہے جس سے ہمیں اناج ملتا ہے، پاکستان اُس زمین کا نام ہے جس کے لیے تقریباً 3 لاکھ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان اُس عظیم وطن کا نام ہے جو ہمارے جوانوں کی شہادتوں سے سرسبز ہوا ہے۔

 پاکستان ناچنے سے یا اپنے بزرگوں کی قبروں پر جاکر وہاں باجے بجانے سے وجود میں نہیں آیا۔ نہ ہی پاکستان پھٹے ہوۓ سیلینسر والی موٹر ساٸیکلیں ریلیوں میں چلانے سے وجود میں آیا۔ پاکستان تب وجود میں آیا جب سینکڑوں بچے یتيم ہوۓ، پاکستان تب وجود میں آیا جب سینکڑوں والدین بےاولاد ہوۓ، پاکستان تب وجود میں آیا جب سینکڑوں خواتين بیوہ ہوٸیں۔

 آج ہزاروں پاکستانيوں کو یہ تک معلوم نہیں ہوگا کہ 14 اگست کو ہوا کیا تھا اور وہ کیوں آج اتنی خوشیاں منارہے ہیں۔ وہ بچے جن کی عمر پاکستان کی تاریخ جاننے کی ہے وہ تو بچارے قاٸداعظم کو بھی صرف اِس لیے جانتے ہیں کیونکہ نوٹ پر قاٸداعظم کی تصویر ہے۔

جس ہرے اور سفید رنگ کے پرچم کو ہم پاکستان کہتے ہیں اور جسے چوم کر ہم تصویریں نکلواتے ہیں خیال کیجیے گا وہ ہی پرچم 15 اگست کو ہمارے پیروں کے نیچے نہ ہو اگر آپ اسے زمین پر پڑا ہوا دیکھیں تو اسے جھک کر اٹھالیں، یقین کیجیے اِس سے آپ کی عزت کم نہیں ہوگی۔

 چلیں آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کبھی بھی اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیں گے، اور پاکستان کی آزادی کا جشن ضرور مناٸیں گے لیکن اس طرح جس طرح پاکستان کا حق ہے، یعنی ان مسلمانوں کو یاد کر کے جنہوں نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کے لیے اپنا تن من دھن قربان کیا اور جن کی قربانیوں سے یہ عظیم وطن جس کا نام پاکستان ہے وجود میں آیا۔

 پاکستان زندہ باد

متعلقہ اشاعت


تحریر

تحریر

تحریر

تحریر

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے نیچے کمنٹ باکس میں لکھیں